کاشت کا ر بی ٹی کپا س کی اگیتی کا شت میں کھادوں کا استعما ل زمین کی نوعیت کو مدنظر رکھ کرکریں

اتوار 24 اپریل 2016 14:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء)محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشت کا ر بی ٹی کپا س کی اگیتی کا شت میں کھادوں کا استعما ل زمین کی نوعیت کو مدنظر رکھ کرکریں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کمزور زمین میں قابل حصو ل فاسفور س 7پی پی ایم سے کم ہوتی ہے جبکہ د رمیانی ز مینوں میں 7تا14اور زرخیززمینوں میں 14سے زیاد ہ ہوتی ہے، کپا س کی بی ٹی اقسام کی کا شت کیلئے کمز و ر زمینوں کیلئے 161کلو گرا م نائٹرو جن 70کلوگرام فاسفو رس اور 50کلوگرام پو ٹا ش تین بور ی ڈ ی اے پی جمع پونے 6بور ی یو ریا جمع 2بور ی پو ٹاشیم سلفیٹ درمیانی زمینوں کی صورت میں 161کلوگرام نائٹرو جن 58کلوگرام فاسفور س 50کلوگرام پوٹا ش ا ڑھائی بور ی ڈ ی اے پی جمع 6بو ری یو ر یا جمع دو بو ری پو ٹاشیم سلفییٹ جبکہ زرخیز زمینوں کیلئے 161کلوگرام نائٹرو جن 46کلوگرام فاسفور س اور50کلوگرام پوٹا ش دو بور ی ڈ ی اے پی جمع سوا 6بور ی یور یا جمع دو بو ری پو ٹاشیم سلفیٹ استعمال کریں نائٹرو جن کی مقدا ر قسم زمین کی زرخیزی اورموسم کے مطابق تبدیل کریں، لمبے قد والی اقسام میں نائٹروجن کی مقدار کم استعمال کریں تاہم فصل کی حالت اورٹینڈوں کی تعداد کے مطا بق نائٹرو جن کی مقدار میں اضافہ کیاجاسکتا ہے۔