بھیرہ کے قریب مسافر بس موٹر وے ڈیوائیڈر لائن سے جا ٹکرائی ٗ بس ہوسٹس جاں بحق ٗ دو مسافر زخمی

اتوار 24 اپریل 2016 14:28

بھیرہ کے قریب مسافر بس موٹر وے ڈیوائیڈر لائن سے جا ٹکرائی ٗ بس ہوسٹس ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) بھیرہ کے قریب مسافر بس موٹر وے ڈیوائیڈر لائن سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور دو مسافر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مسافر بس موٹر وے پر جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر ڈیوائیڈ رلائن سے جا ٹکرائی جس سے بس ہوسٹس موقع پر ہی دم توڑ گئی اور حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے کے فوری بعد موٹر وے پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔