اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری ڈے نائٹ پاکستان کپ کے پانچویں میچ میں سندھ الیون کے بلے باز خرم منظور کی ایک اور سنچری

اتوار 24 اپریل 2016 15:35

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری ڈے نائٹ پاکستان کپ کے پانچویں میچ میں ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری ڈے نائٹ پاکستان کپ کے پانچویں میچ میں سندھ الیون کے بلے باز خرم منظور کی ایک اور سنچری،آن لائن کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری ڈے نائٹ پاکستان کپ کے پانچویں میچ سندھ الیون اور اسلام آباد الیون کے دومیان کھیلا گیا سندھ الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تومقررہ50میں 6وکٹوں کے نقصان پر 336رنز کئے جس میں سندھ الیون کے بلے باز خرم منظور نے 90بالز کھیل کر تین چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 123رنز کئے جبکہ بلوچستان الیون کے خلاف 70بال کھیل کر دو چھکے اور 17چوکوں کی مدد سے 100رنر کئے تھے اس طرح پاکستان کپ خرم منظورکی یہ دوسری سنچری ہے۔