سفید مکھی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کریں،ماہرین

بدھ 27 اپریل 2016 15:27

فیصل آباد۔27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء )جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ فصلات پر سفید مکھی کا حملہ روکنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مدد سے بر وقت سپرے یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے اور اس کی سال میں 10سے 12نسلیں ہوتی ہیں جو کپا س کے علاوہ میزبان پودوں مکئی ، جوار ، تمباکو ، سورج مکھی ، لوسرن ، برسیم ،سبزیوں گوبھی ، مولی ، شکر قندی ، بینگن ، بھنڈی توری ، پھلوں لیچی ، ترشاوہ پھلوں ، انار ، بیر ، امرود ، شہتوت پر پرورش پاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاریہ فصلوں اور سبزیات کی باقیات کو برداشت کے بعد فوری تلف کر دیا جائے ۔