ٹماٹر کو 15سے 20 روز بعد پانی لگائیں،محکمہ زراعت

بدھ 27 اپریل 2016 15:28

فیصل آباد۔27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء )محکمہ زراعت نے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فصل کو 15سے 20روز کے بعد پانی لگایا جائے اور ٹماٹر کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ابتدائی ایام میں ہی 2سے 3مرتبہ مناسب گوڈی کر دی جائے تاکہ ٹماٹر کے پودوں کو نقصان نہ پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ گوڈی کرتے وقت ٹماٹر کے پودوں پر مٹی چڑھا دیں اور پودوں کا رخ پٹڑیوں کی جانب کرتے رہیں تاکہ ٹماٹر پانی میں گر کر ضائع نہ ہو ۔