سورج مکھی کی برداشت کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدا یت

بدھ 27 اپریل 2016 15:29

فیصل آباد۔27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء ) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ڈائریکٹر شعبہ تیل دار اجناس چوہدری صلاح الدین نے کہا ہے کہ سورج مکھی کی فصل اس وقت اپنی بڑھوتری کے تمام مراحل طے کرکے کٹائی کے لیے تیار ہوگئی ہے کیونکہ سورج مکھی 120سے 130دنوں میں تیار ہونے والی ایک حساس فصل ہے، تاہم فصل کے پکنے کا انحصار اس کی قسم اور موسم پر ہوتا ہے لیکن فصل کو برداشت کرنے سے پہلے کچھ علامات کا خیال ضروری ہے جیسا کہ پھول کی پشت سنہرے رنگ کی ہونی چاہیے ، پھول کی زرد پتیاں خشک ہوکر گر جائیں ،سبز پتوں کا آدھا حصہ گر جائے اور بیج میں دودھیا پن ختم ہوجائے تو فصل برداشت کے لیے تیار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

فارمرز ڈے کے موقع پر کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کاشتکار سورج مکھی کی برداشت کا عمل بڑی محنت اور احتیاط سے کریں کیونکہ اس عمل میں چھوٹی سی کوتاہی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :