ملتان پوسٹ گریجویٹ کالج میں طالبات کے مابین مشاعرے کاانعقاد

بدھ 27 اپریل 2016 15:29

ملتان۔27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء ) ملتان پوسٹ گریجویٹ کالج میں گزشتہ روز طالبات کے درمیان ”مشاعرے “کے مقابلے کی تقریب کاانعقادکیاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل طاہرہ رفیق نے کہاکہ اس مشاعرے کامقصد طالبات میں ادب کالگاؤ پیداکرناہے۔

(جاری ہے)

طالبات تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اندرچھپی ہوئی صلاحیتوں کوبھی باہرلے کرآئیں ،تقریب میں طالبات نے اشعار اورصوفیانہ کلام بھی پیش کئے ۔بیت بازی میں طالبات کی ٹیم اے اورٹیم بی نے حصہ لیا۔جبکہ ٹیم بی سے مہوش ِ،حنا سعدیہ اورفاخرہ نے بیدبازی کامقابلہ جیتنے والی ٹیم میں پرنسپل طاہرہ نے انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :