30 اپریل کو کوٹلی میں بلاول بھٹو کا جلسہ تاریخی ہوگا ،ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے،شوکت راجہ ایڈووکیٹ

بدھ 27 اپریل 2016 16:40

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) مشیر حکومت و پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شوکت راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ 30 اپریل کو کوٹلی میں چیئرمین بلاول بھٹو کاتاریخی جلسہ ہوگا جس میں ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے۔ پیپلزپارٹی ، پی ایس ایف، پی وائی او اور پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کے راہنما اور کارکنان شہیدجمہوریت محترمہ بے نظیربھٹوشہید کی تصویر بلاول بھٹو زارکاری کاتاریخی استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ کوٹلی پیپلزپارٹی کا جلسہ آزادکشمیر کی سیاست میں نیارخ پیداکرے گا اور پیپلزپارٹی 2016 کے انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے کوٹلی جلسہ کے سلسلہ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشیرحکومت نے کہاکہ آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی بھرپور قوت کے طورپر سامنے آئے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں جس سے کارکنان کو نیاحوصلہ اور جذبہ ملے گا۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکنان اپنے محسن اور عظیم لیڈر بلاول بھٹو زرداری کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :