Live Updates

پارٹی قائدین میں اختلافات: عمران خان نے پنجاب میں پارٹی معاملات کی مانیٹرنگ خود کرنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 27 اپریل 2016 19:14

پارٹی قائدین میں اختلافات: عمران خان نے پنجاب میں پارٹی معاملات کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی قائدین کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب میں پارٹی کے تنظیمی اور سیاسی معاملات کی مانیٹرنگ خود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی چینل کے مطابق عمران خان نے پنجاب کی پارٹی قیاد ت میں سامنے آنے والے اختلافات کے بعد پارٹی قائدین کو ایک دوسرے کیخلاف سخت بیانات دینے سے بھی روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب میں نہ صرف پارٹی کے تنظیمی اور سیاسی معاملات کی مانیٹرنگ کریں گے بلکہ تمام اجلاسوں کی صدارت بھی اب خود ہی کیا کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اس ضمن میں اسد عمر کو کراچی کے معاملات کی ذمہ داری سونپ دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہناتھا کہ عمران خان نے اسد عمر کو کراچی کے ضمنی انتخابات سمیت تنظیمی امور کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کر دی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :