اسلام آباد ہائی کورٹ نے جڑواں بچوں کا حمل ضائع کرانے پر 3ڈاکٹرز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا

بدھ 27 اپریل 2016 21:42

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جڑواں بچوں کا حمل ضائع کرانے پر 3ڈاکٹرز کیخلاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جڑواں بچوں کا حمل ضائع کرانے پر تین ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے۔عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عروج نثار کی درخواست پر ڈاکٹروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ڈائیگونسٹک سینٹر کی غلط تشخیص پر اسقاط حمل کی گولیاں کھائیں ایک اور نجی کلینک سے الٹراساونڈ کروایا تو ڈاکٹر نے حمل کو نارمل قرار دیا متعلقہ ڈاکٹرز سے دوبارہ رجوع کیا تو انہوں نے پہلی رپورٹ پھاڑ کر دوسری جاری کر دی وکیل درخواستگزار راجہ نثار نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی غلط رپورٹ کے باعث جڑواں بچوں کا حمل ضائع ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :