Live Updates

اراکین پنجاب اسمبلی کا جلسے میں استحقاق مجروع ہونے پر شدید احتجاج

عمران خان نے اراکین اسمبلی کے احتجاج کے بعد یکم مئی کو لاہور میں ہونیوالے جلسے میں اراکین اسمبلی کیلئے الگ انکلوژر بنانے کی ہدایت کر دی ‘ ذرائع

بدھ 27 اپریل 2016 22:22

اراکین پنجاب اسمبلی کا جلسے میں استحقاق مجروع ہونے پر شدید احتجاج

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) تحر یک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کا جلسے میں استحقاق مجروع ہونے پر شدید احتجاج جبکہ چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان نے اراکین اسمبلی کے احتجاج کے بعد یکم مئی کو لاہور میں ہونیوالے جلسے میں اراکین اسمبلی کیلئے الگ انکلوژر بنانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید سمیت تحر یک انصاف کے دیگرا راکین اسمبلی نے اسلام آباد کے جلسے میں پر وٹوکول نہ ملنے کی وجہ سے استحقاق مجروع ہونے پر احتجاج کیا جسکے بعد عمران خان نے اسکا نوٹس لیتے ہوئے لاہور میں ہونیوالے جلسے میں یکم مئی کو اراکین اسمبلی کیلئے الگ انکلوژر بنانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات