بلاول بھٹو کاکوٹلی میں تاریخی جلسہ اقتدارکے پجاریوں کے تابوت میں آخری کیل ،آزاد کشمیرکاسیاسی منظر نامہ بدل کر رکھ دیگا، چودھری لطیف اکبر

جمعرات 28 اپریل 2016 16:43

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے کوٹلی میں تاریخی جلسہ اقتدارکے پجاریوں کے تابوت میں آخری کیل اور آزاد کشمیرکاسیاسی منظر نامہ بدل کر رکھ دے گا۔کشمیر کونسل کے ممبران کے احتجاج اور ہڑتالی کیمپ کو سنجیدگی سے لیا جائے ذمہ دار حلقے کشمیر کونسل کے فنڈز میں کرپشن کا نوٹس لیں کونسل میں ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہے وزیر امور کشمیر سمیت تمام لوگ کٹہرے میں کھڑے کیئے جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گاوہ میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرر ہے تھے ۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی دھرتی پر آمد کے موقع پر چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کا تاریخی استقبال کریں گیاس سلسلے میں آزادکشمیر بھرکے شہروں کے ساتھ ساتھ دوردراز پسماندہ پہاڑی علاقوں کے عوام اور پیپلزپارٹی کے جیالوں میں بڑا جوش وخروش پایاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خدمت خلق ہماری سیاست کا محور ومرکز ہے یہی ہماراایجنڈا ہے ۔

پیپلزپارٹی 2016 کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور 60 سالوں سے عوام کا ستحصال کرنے والے اقتدار پرستوں کی ضمانتیں ضبط کروادے گی۔ تیس اپریل کوٹلی سپورٹس سٹیڈیم میں چیئرمین بلاول بھٹو کے تاریخی خطاب سے آزادکشمیرکے اندرایک ہلچل پیداہوگی اور سرحدپارمقبوضہ کشمیرمیں بھی پی پی پی بھٹوخاندان اورچیئرمین بلاول بھٹوکی طرف سے آزادی،محبت،بھائی چارے اورخیرسگالی کاپیغام جائے گاپیپلزپارٹی کے ساتھ کشمیری عوام کاقلبی لگاؤہے جس کاعملی مظاہرہ 30 اپریل کے بلاول بھٹوکے جلسہ میں نظرآئیگا،۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری 30 اپریل کوکوٹلی کے مقام پرجلسہ عام سے اپنے خطاب میں کشمیر ی عوام کو ایک نیاپیغام دینگے آزادکشمیرکی تعمیروترقی اورمقبوضہ کشمیرکی آزادی ہماری زندگی کامشن ہے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے تعمیراتی کام کروائے، نوجوانوں کے بہترمستقبل کے لیے ادارے بنائے ہم نے نفرتوں،قتل وغارت کی سیاست کودفن کردیاہے ہم نے سیاست میں رواداری،بھائی چارے اورمحبت کوفروغ دیاہے ہم لاشوں کی سیاست نہیں کرتے ہم عوامی خدمت پریقین رکھتے ہیں ہم محبت اوربھائی چارے پریقین رکھتے ہیں ہماری مروت اوررواداری کوکمزوری سمجھاگیاہم واضح کردیناچاہتے ہیں کہ مظلوم اس وقت تک ظالم کاظلم برداشت کرتاہے جب تک ظالم کے ظلم کی انتہانہیں ہوتی جب ظالم کے ظلم کی انتہاہوجاتی ہے توپھرمظلوم ظالم بنتاہے اورجب مظلوم ظالم بنتاہے توپھروہ حدسے آگے چلاجاتاہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے آزادکشمیرکوترقی یافتہ علاقوں کے برابرلانے کے لیے تعلیمی وہیلتھ پیکج دیا سڑکوں پلوں کاجال بچھایا اوربلاتخصیص آزادکشمیربھرمیں تعمیروترقی کاسفرجاری رکھا لیکن اب عوام باشعورہوچکے ہیں گذشتہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں اورباشعور عوام نے ظلم کے پہاڑوں کوزمین بوس کرتے ہوئے غریب،مزدور،پسئے ہوئے طبقات سے محبت کرنے والے شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی بنائی ہوئی پارٹی پاکستان پیپلزپارٹی کوووٹ دیاحق کاساتھ دیاسچ کاساتھ دیااورظالم،جابرحکمرانوں کوووٹ کی طاقت سے اسمبلیوں سے باہرپھینکا آنے والادورپھرپاکستان پیپلزپارٹی کاہے ،پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکی سب سے بڑی پارٹی کے طورپرسامنے آئیگی ۔

متعلقہ عنوان :