بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو سرحد پر اپنی بیویوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت دینے پر غور

جمعرات 28 اپریل 2016 22:23

بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو سرحد پر اپنی بیویوں کو ساتھ ..

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو سرحد پر اپنی بیویوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو سرحد پر ڈیوٹی کے دوران اپنی بیویاں ساتھ رکھنے کی اجازت دینے بارے غور کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

بی ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ نیا ضابطہ ابھی ابتداائی مراحل ہے، جس کے نافذ ہونے کے بعد سرحد کی پوسٹ پر شادی شدہ اہلکار اپنی بیوی کے ساتھ رہ سکیں گے۔

اس کیلئے اچھے اقدامات پر کام شروع کر دیا گیا ہے تا کہ بھارتی اہلکار اپنی بیویوں کے ساتھ میں کسی قسم کی دقت محسوس نہ کریں۔ رپورٹ کے مطابق ابھی تک حال میں ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے بھارتی اہلکاروں کا اعدادوشمار جمع کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :