سعودی حکومت کا موبائل سمز رجسٹر کروانے کیلئے ابشر پورٹل لانچ کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 اپریل 2016 22:37

سعودی حکومت کا موبائل سمز رجسٹر کروانے کیلئے ابشر پورٹل لانچ کرنے کا ..

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء) سعودی حکومت نے موبائل سمز رجسٹر کروانے کیلئے ابشر پورٹل لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس کے شروع میں سعودی حکومت کی جانب سے موبائل فون صارفین کی الیکٹرانک رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ موبائل سمز کی الیکٹرانک رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 2 جون مقرر کی گئی ہے۔ موبائل سمز کی الیکٹرانک رجسٹریشن کے مرحلے کے آغاز کے بعد سے ٹیلی کام کمپنیوں کے دفاتر کے باہر عوام کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کو اس سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس تمام صورتحال میں اب سعودی ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ محمد بن نائف نے سعودی انفارمیشن سینٹر کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملک میں موبائل سمز کی الیکٹرانک رجسٹریشن کیلئے متبادل اور بہتر سہولت فراہم کرنے کا آغاز کیا جائے۔ سعودی ولی عہد کی ہدایت کے بعد انفارمیشن سینٹر نے ایک ماہ کے اندر اندر موبائل سمز رجسٹر کروانے کیلئے ابشر پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پورٹل کے باعث عوام کو ٹیلی کام کمپنیوں کے دفاتر کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی زحمت سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :