عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس، چیف سیکریٹری نے صدارت کی

جمعرات 28 اپریل 2016 22:56

کراچی ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے بورڈ آف ریونیو، سندھ ریونیو بورڈ،گورنر، وزیر اعلی سیکریٹریٹ، صوبائی محتسب سیکریٹریٹ اور سندھ پولیس سمیت تمام صوبائی سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ ملازمتوں سے متعلق اعلی عدالتی احکامات کی تعمیل کے سلسلے میں تعمیلی سرٹیفیکٹس فوری طورپر صوبائی سیکریٹری سروسز کے حوالے کردیں اور اس بات کا خیال رہے کہ ڈیپوٹیشن ناجائز پرموشن، او پی ایس اور دیگر بے قاعدگیوں کا تدارک کرنے کے بارے میں درست اطلاعات فراہم کی جائیں۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ جمعرات کو سندھ سیکریٹریٹ میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں چیئرمین چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم عبدالسبحان میمن، چیئر مین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ممتاز علی شاہ، سیکریٹری سروسز ڈاکٹرمحمد عثمان چاچڑ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محمد وسیم، سیکریٹری مالیات سہیل راجپوٹ ،سیکریٹری جنرل ایڈ منسٹریشن ساجد جمال ابڑو اور دیگر سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیکریٹریز نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ رپورٹس آج شام تک جمع کرادی جائیں گی چیف سیکریٹری نے زور دیکر کہا کہ (آج) 29 اپریل تک سرٹیفکٹس ضرور فراہم کردیئے جائیں۔ قبل ازیں سیکریٹری سروسز نے تعمیلی سرٹیفیکٹس کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :