آئی سی آئی جے کی تردید کے بعد ا پو ز یشن کی جا نب سے کسی احتجاج کی کوئی گنجا ئش نہیں،سعید خان منیس

جمعرات 28 اپریل 2016 22:59

وہاڑی۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء ) پا کستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رُکن قومی اسمبلی سعید خان منیس نے کہا ہے کہ اپو ز یشن کے مطالبے پر وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو پا نا ما لیکس ایشو پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کیلئے خط لکھ دیا ہے تاہم اس کے بعد بھی اپو زیشن کا منفی رویہ سمجھ سے با لا تر ہے ایسا محسوس ہو تا ہے جیسے اپوزیشن خاص طورپر عمران خان معاملے کو سلجھانے کی بجا ئے ملک میں افراتفری اور خلفشارکی فضاپیدا کرنا چا ہتے ہیں لیکن اس ملک کے 20کروڑ عوام ان کی کسی ایسی سا ز ش کو کا میاب نہیں ہونے دیں گے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید خان منیس نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے ملک ہرشعبہ زندگی میں ترقی کررہا ہے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سابق حکومت میں جو 18سے20گھنٹے تک پہنچ گیا تھا اب صرف چھ گھنٹے رہ گیا کراچی جو دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور دن دیہاڑے لوٹ مار سے خو فناک صورت اختیار کرچکا تھا آج اُس کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں پورے ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی آئی ہے معیشت بہتری کی جا نب جا رہی ہے امن وامان کی صورتحال بہتر ی آنے کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے سعید خان منیس نے کہا کہ آئی سی آئی جے کی جا نب سے آنے والا بیان کہ پا نا ما پیپرز میں وزیر اعظم کا نام غلطی سے شامل ہوا ہے کے بعد ا پو ز یشن کی جا نب سے کسی احتجاج کی کوئی گنجا ئش نہیں۔

متعلقہ عنوان :