سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے پاسپورٹ اسٹیٹس میں تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 اپریل 2016 23:39

سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے پاسپورٹ اسٹیٹس میں تبدیلی کی خبروں کو ..

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اپریل 2016ء)سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے پاسپورٹ اسٹیٹس میں تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے پاسپورٹ اسٹیٹس میں تبدیلی کا بتایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ سعودی حکومت نے پاکستانیوں پر سعودی عرب میں سال میں صرف ایک مرتبہ داخلے یا اخراج کا ویزہ حاصل کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔

اس پابندی کے باعث سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ایک برس کے دوران ایک سے زائد مرتبہ ملک سے باہر سفر نہیں کر پائیں گے۔ اس خبر کے پھیلنے کے بعد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی جبکہ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بھی اس حوالے سے وضاحت مانگی گئی تھی۔ اب سعودی حکومت کی جانب سے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی گئی ہے اور وضاحت دی گئی ہے یہ تمام معاملات ملازمین اور ان کے کمپنیوں کے درمیان ہی طے کیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتی۔