ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے کیلئے صاف ستھری ،کرپشن سے پاک قیادت چاہئے،شیخ عقیل الرحمن

جمعہ 29 اپریل 2016 16:57

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے کیلئے صاف ستھری اور کرپشن سے پاک قیادت چاہیے۔روایتی پارٹیاں ملک میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکی ہیں۔عوام آمدہ انتخابات میں دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چہلہ بانڈی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں60فیصد بجٹ کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے۔40فیصد سے کیونکر ترقی ممکن ہوسکے گی۔اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔کرپٹ عناصر ملک کی ترقی کے راستے میں حائل ہیں۔عوام آمدہ انتخابات میں استحصال کرنے والے عناصر کو مسترد کردیں اور اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کا انتخاب کریں۔دیانتدار قیادت ہی فرسودہ نظام کو تبدیل کرسکتی ہے۔موجودہ حکمرانوں نے محض اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :