پنجاب یونیورسٹی : اٹھارواں ریجنل ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی دوزبانی تقریری مقابلہ جات کا انعقاد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 اپریل 2016 19:40

پنجاب یونیورسٹی : اٹھارواں ریجنل ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی دوزبانی تقریری ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اپریل۔2016ء) :ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اٹھارویں ریجنل پنجاب علامہ اقبال شیلڈ انٹر یونیورسٹی دوزبانی تقریری مقابلہ جات کے دوسرے راؤنڈ کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی الرازی ہال میں منعقد ہواجس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران تھے۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر جنرل لاہور آفس نذیر حسین، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ شاہد محمود گل، ڈپٹی ڈائریکٹر زبیر اکرم اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

انگریزی مقابلوں میں جی سی یو فیصل آباد کے عبدالحنان نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ شاہان ظفر اور رمیشہ خان نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن جیتی۔اردو مقابلوں میں یو ای ٹی لاہور سے عبداللہ عمران نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد سے حفصہ عبدالغفور نے دوسری اور ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد کے محمد احتشام اکبر نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ بعد ازاں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے جیتنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ ان مقابلوں میں پنجاب بھر سے تقریباًتیس یونیورسٹیوں کے 60طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :