پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس کے زیر اہتمام تقریب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 اپریل 2016 19:40

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اپریل۔2016ء) :پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس کے زیر اہتمام فوڈ بز(Food Buzz)کا انعقاد کیا گیا جس کا تھیم فوڈ سیفٹی ، خوراک کی کمی اور مشکلات تھا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان ، پیپسی پراڈکشن مینیجر حفیظ شعیب، صابر،میٹرو کوالٹی اشورنس عمران، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر فوڈسائنس اور ٹیکنالوجی کے طلبہ کی جانب سے سیمینار منعقد ہوا۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد سلیم نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے صنعتوں اور طلبہ کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں جو دونوں کیلئے سود مند رہتے ہیں۔ انہو ں نے اس بات کا یقین دلایا کہ ایسی سرگرمیوں کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ تقریب میں طلبہ نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور انعامات حاصل کئے۔

متعلقہ عنوان :