پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملیریا اور ڈی این اے کے عالمی دنوں کی مناسبت سے سیمینار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 اپریل 2016 19:40

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اپریل۔2016ء) :پنجاب یونیورسٹی شعبہ مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینٹکس کے زیر اہتمام نیشنل اکیڈمی آف ینگ سائنٹسٹس کے اشتراک سے ورلڈ ملیریا اور ڈی این اے ڈیز کی مناسبت سے ملیریا اورذکاء وائرس سے بچاؤ بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری، صدرنیشنل اکیڈمی آف ینگ سائنٹسٹس آفتاب احمد،ڈاکٹر ایچ ایم کاشف، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مقررین نے ملیریا اور ذکاء وائرس سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :