اقرار الحسن کیخلاف کراچی کے آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج

Ijaz Muhammad محمد اعجاز جمعہ 29 اپریل 2016 22:29

اقرار الحسن کیخلاف کراچی کے آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29اپریل 2016ء) : اقرار الحسن کیخلاف کراچی کے آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے معروف اینکر اقرار الحسن کیخلاف کراچی کے آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں اسلحہ رکھنے، دھوکہ دہی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ اقرار الحسن جمعہ کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسٹنگ آپریشن کے سلسلے میں اسلحہ لے کر سمبلی ہال میں جا پہنچے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :