سیکریٹری سندھ اسمبلی نے پیر کو ہونے والے اجلاس کے تمام وزیٹرز پاس منسوخ کردیئے

جمعہ 29 اپریل 2016 22:33

سیکریٹری سندھ اسمبلی نے پیر کو ہونے والے اجلاس کے تمام وزیٹرز پاس منسوخ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) سیکریٹری سندھ اسمبلی نے پیر کو سندھ اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کے تمام وزیٹرز پاس منسوخ کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ میں سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق نے کہا ہے کہ کسی بھی ورکنگ جرنلسٹس کے اسمبلی اجلاس کو کور کرنے کے لئے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے، تاہم اسمبلی کور کرنے والے صحافیوں کو کل (ہفتہ) دوبارہ پاس جاری ہوں گے۔ انہوں نے اجلاس کور کرنے والے صحافیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ادارے کے لیٹر ہیڈ پر اپنا نام ہفتہ کو سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کراکر نئے پاس حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :