ملازم پیشہ خودکوعوام کاخادم سمجھیں،فرائض میں غفلت اورکوتاہی برداشت نہیں کریں گے،ڈپٹی کمشنرہرنائی

ڈی سی عصمت اﷲ کاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کااچانک دورہ،ایکسرے ،لیبارٹری،ڈینٹل ٹیکنیشن سنٹر،دسپنسری،مین سٹور،سب سٹوراوراوپی ڈی کامعائنہ،تسلی بخش کارکردگی پراطمینان کااظہار

جمعہ 29 اپریل 2016 22:41

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء)عوام کو بنیادی صحت کے ساتھ ساتھ صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ملازم پیشہ افراد خود کو عوام کا خادم سمجھیں فرائض میں غفلت اور کوتاہی کو رداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہرنائی عصمت اﷲ نے ڈسٹڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی کا اچانک دورے کے دوران اپنے بیان میں کیا انہوں نے اچانک ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا معائنہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ایکسرے،لیبارٹری،ڈینٹل ٹیکنیشن سنٹر،ڈسپنسری،مین اسٹور سب اسٹوراور او پی ڈی کا معائنہ کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جاوید نے انہیں بریفنگ دیا اور مختلف شعبوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ اس دوران ڈاکٹر وزیر خان مری،ڈاکٹر جمعہ خان بزدار،فارماسسٹ ڈاکٹر ہدایت اﷲ ترین،پیرا میڈکس کے مسعود خان،محبوب شاہ،غلام یزدانی ترین،حاجی عجب خان ترین بھی موجود تھے جبکہ ہسپتال ہزا میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سمیت تمام اسٹاف موجود تھے اس دوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹر قوم کے مسیحا ہوتے ہیں وہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کریں انہوں نے کہا کہ سرکاری فرائض میں کوتاہی اور غفلت ناقابل قوبل اور ناقابل برداشت ہت اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مراکز صحت خدرانی کا بھی معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو صحت کے سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ایک صحت مند معاشرے کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے مراکز صحت کو فعال بنائیں تاکہ کوئی بیماری پنپ نہ سکیں۔