کوئٹہ میں یومیہ 12000ٹن کچراپیداہوتاہے،میئرمیونسپل کارپوریشن

کارپوریشن کی پرانی گاڑیاں یومیہ 350ٹن کچرااٹھاسکتی ہیں،ڈاکٹرکلیم اﷲ کاکڑ

جمعہ 29 اپریل 2016 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اپریل۔2016ء) میئر کوئٹہ میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر کلیم اﷲ کاکڑ نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود شہر کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو شہری سہولیات کی فراہمی اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ میئر کوئٹہ نے کہا کہ شہر میں یومیہ 1200ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے گاڑیوں کی کمی اور پرانی گاڑیوں میں کم گنجائش کی وجہ سے اس وقت کارپوریشن میں یومیہ 350 ٹن کچرا شہر سے اٹھانے کی استعداد رکھتی ہے کیونکہ کارپوریشن کے پاس دستیاب18سالہ پرانی گاڑیاں صرف 2ٹن فی گاڑی کچرا اٹھانے کی گنجائش رکھتی ہیں جس کی وجہ سے شہر سے بروقت کچرا اٹھانے میں کارپوریشن کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے اپنے وسائل سے موجودہ 15پرانی گاڑیوں کی کچرا اٹھانے کی گنجائش 2ٹن سے بڑھاکر 8سے10ٹن کرنے کیلئے ان گاڑیوں کی مرمت کرائی جارہی ہے جس میں سے 5گاڑیاں تیار ہوگئی ہیں اور باقی 10گاڑیاں بھی تیار ہوتے ہی کچرا اٹھانے کیلئے استعمال میں لائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کچرے کی 10بندگاڑیوں کو بھی اوپن کیا جارہا ہے تاکہ ان کی گنجائش بھی 2ٹن سے بڑھاکر8ٹن کرکے استعمال میں لایا جائے جس سے شہر میں جاری صفائی کے عمل میں خاطر خواہ تیزی آئے گی انہوں نے گاڑیوں کی مرمت تک شہر میں صفائی کے عمل میں جو عارضی رکاوٹ آرہی ہے اس کیلئے وہ شہریوں سے معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :