پاکستان اور چین کے مابین دوستی گہری اور ہر آزمائش پر پوری اتری ہے ، چین کے عوام پاکستان کے حقیقی معنوں میں با اعتماد اور سچے دوست ہیں، وفاقی سیکرٹری اظہر علی چوہدری

جمعہ 29 اپریل 2016 22:47

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) سرمایہ کاری بورڈ کے وفاقی سیکرٹری اظہر علی چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی کی جڑیں بڑی گہری ہیں یہ دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے اور چین کے عوام پاکستان کے حقیقی معنوں میں با اعتماد اور سچے دوست ہیں۔ انہوں نے یہ بات بیجنگ میں حال ہی میں منعقدہ ”ون بیلٹ اینڈ ون روڈ“ پاک چین اقتصادی سرمایہ کاری تعاون بارے فوم میں شرکت کے دوران کہی۔

وفاقی سیکرٹری اظہر علی چوہدری نے کہا کہ ہمارے چین کے ساتھ مفادات اور امنگیں مشترک ہیں اور تمام شعبوں میں تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے، چشمہ پاور پلانٹس،ہیوی مکنیکل اینڈ الیکٹریکل کمپلیکس گوادر ڈیپ سی پورٹ اور اب سی پیک جیسے بڑے بڑے منصوبوں سے دونوں ممالک میں غیر معمولی تعاون اور تعلقات کا اظہار ہوتاہے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری بورڈکے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بورڈ کا کام ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں خصوصاً چینی سرمایہ کاروں کو ملٹی پل ویز جاری کیے جارہے ہیں۔ جبکہ چین میں پاکستانی مشنز کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں حکومت سے منظور سر کاری و نجی شعبہ کے منصوبہ جات پر کام کرنے والے چینی کارکنوں کو ایک سال کے لیے ملٹی پل انیڑی ورک ویزا جاری کریں اس کے علاوہ پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکیوں اور خاص طور پر چینیوں کو سکیورٹی کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی سیکرٹری نے گوادر بندرگارہ کی تعمیر و ترقی اور وہاں سرمایہ کاری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی ذکرکیا۔آخر میں وفاقی سیکرٹری نے فورم کے منتظمین اور چینی دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی طور پر رابطے میں رہیں گے۔فورم میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات احسن اقبال ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری، چیئرپرسن ایڈوائزری کمیٹی برائے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ انٹرنیشنل حادام ذہاؤ بیگی اور کئی دیگر چینی حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :