جرمنی،فرانس کایورپ میں بغیر ویزا سفر کی اجازت معطل کرنا آسان بنانے کامطالبہ
معطلی کے موجودہ طریقہ کار کا از سرِ نو جائزہ لیے جانے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ،یورپی کمیشن کا جواب
ہفتہ 30 اپریل 2016 16:46
پیرس/برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) جرمنی اور فرانس نے یورپی یونین میں ایک ایسی تجویز پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی صورت میں یورپی یونین میں بغیر ویزا سفر کی سہولت معطل کرنے کا قانون آسان کر دیا جائے۔یورپی کمیشن نے فرانس اور جرمنی کی اس تجویز پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے جس میں ان دونوں رکن ممالک نے کمیشن سے درخواست کی ہے کہ ہنگامی صورتحال کے دوران یورپی یونین میں ویزا فری سفر کی سہولت معطل کرنے کے لیے طریقہ کار آسان کر دیا جائے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی اورفرانس کے حکام نے یورپی کمیشن کے سامنے باقاعدہ طور پر یہ تجویز پیش کر دی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں اضافے، غیر ملکیوں کے مقررہ مدت سے زیادہ قیام اور ملک بدری قبول کرنے سے انکار جیسے مسائل سے بچنے کے لیے سخت طریقہ کار اختیار کیا جائے۔(جاری ہے)
دونوں ممالک کی جانب سے پیش کردہ تجویز میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورت میں ویزا فری سہولت معطل کرنے کا طریقہ کار آسان کر دیا جائے۔
ان تجاویز کا بظاہر مقصد ترکی، یوکرائن اور جارجیا جیسے ممالک کے باشندوں کے لیے یورپ میں بغیر ویزا سفری سہولت فراہم کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔یورپی کمیشن کے سامنے پیش کیے گئے مجوزہ منصوبے کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک کسی بھی ایسے ملک کے عوام کے لیے بغیر ویزا سفر کی سہولت چھ ماہ کے لیے معطل کر سکیں گے۔ تاہم یورپی یونین کے اراکین کی اکثریت اگر ایسے اقدام کے خلاف رائے شماری کے ذریعے فیصلہ سنا دے تو ایسی صورت میں انفرادی ملک کا فیصلہ کالعدم ہو جائے گا۔یورپ اور ترکی کے مابین طے پانے والے معاہدے کے مطابق ترک شہریوں کو یورپی یونین کی حدود میں ویزے کے بغیر سفر کرنے کی سہولت مہیا کر دی جائے گی۔ اس ضمن میں ترکی کو یونین کی جانب سے طے کردہ 72 شرائط پوری کرنا ہیں۔ یورپی کمیشن چار مئی کے روز اس بات کا جائزہ لے گا کہ ترکی نے ان میں سے تب تک کتنی شرائط پوری کی ہیں۔جرمنی اور فرانس نے کمیشن سے درخواست کی ہے کہ بغیر ویزا سفر کی سہولت معطل کرنے کے قانون میں آسانی بھی اسی وقت کر دی جائے۔تاہم یورپی یونین کی ایک خاتون ترجمان کے مطابق یورپی قوانین میں ہنگامی صورت حال کے دوران ویزا فری سہولت معطل کرنے کی شق پہلے سے ہی موجود ہے۔ اس ترجمان کا کہنا تھاکہ یورپی کمیشن کی جانب سے معطلی کے موجودہ طریقہ کار کا از سرِ نو جائزہ لیے جانے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.