پی ٹی آئی آج لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،عمران خان جلسے میں شرکت کیلئے ایک روز قبل ہی لاہور پہنچ چکے ، جلسہ گاہ کیلئے 17 فٹ بلند 80 فٹ چوڑا سٹیج بنا لیا گیا
فہد شبیر اتوار 1 مئی 2016 12:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مئی۔2016ء) تحریک انصاف آج لاہور میں چیئرنگ کراس پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، جلسہ کے لئے 17 فٹ بلند ، 80 فٹ چوڑا سٹیج بنا لیا گیا ، سٹیج پنجاب اسمبلی کے سامنے بنایا گیا ہے اور جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف آج لاہور میں چیئرنگ کراس پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، کپتان شام 5 بجے جلسہ سے خطاب کریں گے ۔
عمران خان 1 روز قبل ہی لاہور پہنچ چکے ہیں ، جلسہ کے لئے 17 فٹ بلند ، 80 فٹ چوڑا سٹیج بنا لیا گیا ۔ سٹیج پنجاب اسمبلی کے سامنے بنایا گیا ہے ۔ تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ پنڈال میں روشنی کے لئے 400 لائٹس پول کی تنصیب کی گئی ہے ۔ ڈی جے ولی سنز میوزک کا تڑکہ لگائیں گے ۔(جاری ہے)
جلسہ گاہ میں 300 سے زائد سپیکر نصب کئے گئے ہیں ۔
جلسہ گاہ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی کی جائے گی ۔ جلسہ گاہ کے اندر باہر 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ۔ جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے 5 راستے ہوں گے ، جلسے میں ٹیمپل روڑ ، لارنس روڑ ، ہال روڑ ، کوئنز روڑ اور مال روڑ سے اندر داخل ہوا جا سکے گا ۔ خواتین سی سی پی او آفس کی جانب سے جلسہ گاہ آئیں گی ۔ رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا خواتین کی سیکورٹی کی ذمہ داری پر مامور کی گئی ہیں ۔ مال روڑ سمیت شہر کی چھ شاہراہوں پر پی ٹی آئی کے پرچموں اور بینرز کی بہار دکھائی دے رہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.