بھارت میں پٹرول ، ڈیزل ،ایل پی جی اور طیاروں کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ

پٹرول1.06روپے اور ڈیزل 2.94روپے مہنگا،گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 18 روپے ، ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت 627 روپے فی لیٹرمیں بڑھا دی گئی

اتوار 1 مئی 2016 16:31

بھارت میں پٹرول ، ڈیزل ،ایل پی جی اور طیاروں کے ایندھن کی قیمتوں میں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء ) بھارت میں پٹرول ، ڈیزل ،ایل پی جی اور طیاروں کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامیمنڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تیزی سے اضافے کے پیش نظر تیل کمپنیوں نے پٹرول کی قیمت 1.06روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 2.94روپے فی لیٹر بڑھا دی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھار ت میں تیل اور گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے بغیر سبسڈی والے گھریلو سوئی گیس سلنڈر کی قیمت 18 روپے اور ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت 627 روپے فی لیٹرمیں اضافہ کر دیا ہے۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے مطابق، یکم مئی سے دہلی میں بغیر سبسڈی والا 14.2 کلو گرام کا گھریلو گیس سلنڈر 509.50 روپے کی جگہ 527.50 روپے کا ملے گا۔اس سے پہلیگھریلو گیس قیمتوں میں مسلسل تین بار تخفیف کی گئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان میں حکومت نے مئی کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم نوازشریف نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کی اضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :