بھارت ، نوعمر لڑ کے نے پستول کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اپنے سر میں گولی مار لی

اتوار 1 مئی 2016 18:45

بھارت ، نوعمر لڑ کے نے پستول کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اپنے سر میں گولی ..

چندھی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) بھارت میں ایک نوعمر لڑ کے نے پستول کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کے دوران اپنے سر میں گولی مار لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست پنجاب میں پیش آیا ۔بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعے کی شام کو پیش آیا۔ لڑکا اپنے گھر میں اپنی بہن کے ساتھ تھا جس نے اپنے والد کی پستول نکال لی تھی۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لڑکا پستول کے ساتھ سیلفی لے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اتفاق سے پستول بھری ہوئی تھی اور گولی چل گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی عمر 15 سال ہے اور اسے ضلع پٹھان کوٹ کے ایک ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس فروری میں ایک بچے نے ٹرین کے سامنے سیلفی لینی کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس دنیا بھر میں سیلفی لینے کی کوشش میں حادثات کا شکار ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہے اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق بھارت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :