لاہور ہائیکورٹ نے منگلا ڈیم توسیعی منصوبے کا ٹھیکہ ممکنہ طور پر فرانس کی بلیک لسٹ کمپنی کو فراہم کرنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 2 مئی 2016 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاءایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ واپڈا نے دس ارب روپے کے منگلا ڈیم کی توسیع کا منصوبہ غیر قانونی طور پر فرانس کی بلیک لسٹ کمپنی کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کہ منگلا ڈیم پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر اس اہم قومی منصوبے کو کرپشن کی نذر کیا جا رہا ہے جس سے ملکی خزانے کے اربوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔

واپڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فرانس کی کمپنی کو قوانین کے مطابق ٹھیکہ دیا جا رہا ہے ،انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ عدالتی فیصلہ آنے تک کسی بھی کمپنی کو ٹھیکہ فراہم نہیں کیا جائے گا۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو جون تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا۔