مقبوضہ کشمیر: پی ڈی پی نے ترقی کے نام پر آرایس ایس کو جموں وکشمیرتک رسائی دی ہے‘ قاضی یاسر

منگل 3 مئی 2016 13:29

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں امت اسلامی کے چےئرمین قاضی یاسر نے کہا ہے کہ پی ڈی پی کی زیرقیادت کٹھ پتلی انتظامیہ اختلافی آوازوں کا گلاگھونٹنے میں بھارت نواز نیشنل کانفرنس سے بھی ایک قدم آگے ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قاضی یاسر نے جنہیں بھارتی پولیس نے ایک عوام اجتماع سے خطاب کے لیے کوکرناگ جاتے ہوئے اسلام آباد قصبے میں گرفتار کرلیا ایک بیان میں کہاکہ پی ڈی پی نے ترقی کے نام پر آرایس ایس کو جموں وکشمیرتک رسائی دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کو اپنی انتخابی مہم کو یاد کرنا چاہیے جولوگوں کے لیے بھی چشم کشا ہے۔ قاضی یاسر نے کہا کہ پی ڈی پی نے 2010ء میں عوامی احتجاجی تحریک کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کے قاتلوں کو سزادلوانے کا وعدہ کرکے زعفرانی بریگیڈ کے خلاف لوگوں سے ووٹ مانگے اور بعد میں انہی کے ساتھ ہاتھ ملایا۔انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد شاہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اورغیر قانونی طور پر نظربند تمام حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔