داعش سے تعلق کاشبہ، سنگاپور میں آٹھ بنگلہ دیشی مزدور گرفتار

منگل 3 مئی 2016 21:15

داعش سے تعلق کاشبہ، سنگاپور میں آٹھ بنگلہ دیشی مزدور گرفتار

سنگاپورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) سنگاپور میں آٹھ بنگلہ دیشی ورکرز کو اس شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے کہ وہ داعش کے رکن ہیں اور اس شدت پسند تنظیم کی طرف سے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور کے حکام نے بتایاکہ تعمیراتی شعبے میں سرگرم ان کارکنوں کو گزشتہ مہینے حراست میں لیا گیا تھا اور اب اْن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ پہلے شام اور عراق جا کر لڑائی میں شریک ہونا چاہتے تھے لیکن اس میں ناکامی کے بعد اب وہ بنگلہ دیش جا کر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے اور ایک اسلامی حکومت قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :