عرب ممالک میں کرپشن عروج پرہے ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

منگل 3 مئی 2016 21:22

عرب ممالک میں کرپشن عروج پرہے ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) بد عنوانی پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مشرقِ وْسطیٰ میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی سے متعلق اپنی ایک رپورٹ جاری کردی، اس رپورٹ کے مطابق اس خطّے کے جن نو ملکوں کا سروے کیا گیا، اْن میں اوسطاً تیس فیصد شہریوں کو کسی بھی پبلک سروس کے لیے رشوت دینا پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سروے میں عوامی خدمات کے جن چھ شعبوں کے بارے میں سوالات پوچھے گئے، اْن میں سے رشوت کے حوالے سے سب سے خراب ریکارڈ عدلیہ کا رہا۔ اس سروے کے لیے گیارہ ہزار شہریوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سب سے خراب ریکارڈ یمن کا رہا، جہاں ستتر فیصد شہریوں نے کہا کہ اْن کا کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :