فرانس کے ساتھ 36 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معائدہ ابھی طے نہیں پایا ، منوہر پاریکر

ہفتہ 7 مئی 2016 13:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مئی۔2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریدراری کا معائدہ ابھی طے نہیں پایا ملکی خبررساں اداے کے مطابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے لوک سبھا کو بتایا کہ ہم اس معائدے کی ویلیو کو کم کرتے ہوئے اس کی بہت ساری رقم بتانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم یو پی اے حکومت پریہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے اس معائدے کو اس سے کئی زیادہ بہترین رخ پر موڑا ہے جو اوہ اپنے دور میں کرنا چاہ رہی تھی انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بات پھیلائی کہ رافیل لڑاکا طیارے کا معائدہ 9 ملین ڈالر کے لئے سائن کیا گیا حتی کہ لوگوں کو یہ غلط انفارمیشن فراہم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :