ملک کے بیشترعلاقے گرمی کی لپیٹ میں آگئے ،مشروبات کی مانگ میں اضافہ

اتوار 8 مئی 2016 12:15

ملک کے بیشترعلاقے گرمی کی لپیٹ میں آگئے ،مشروبات کی مانگ میں اضافہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء ) ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں گرمی نے ڈیرے ڈال دئیے ۔شدید گرمی سے بچنے کیلئے کسی کو ٹھنڈے مشروبات بھا رہے ہیں تو کوئی سایہ دار جگہ کی تلاش میں ہے۔ سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گرمی کا راج برقرار ہے ،شدید گرم موسم میں برف اور ٹھنڈے ٹھار مشروبات کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے میدانی علاقے دن بھر تپتے رہتے ہیں ،اسی لیے دن کے اوقات میں لوگ سایا دار جگہوں اورگھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ ملتان، فیصل آباد ڈویژ ن اوربالائی سندھ میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :