سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی نے دوران تفتیش مزید 11 افراد کے نام بتادئیے
اگر مشتاق رئیسانی کی گرفتاری میں تاخیر ہو جاتی تو برآمد کی گئی رقم ہنڈی کے ذریعے باہر چلی جاتی،نیب حکام
اتوار 8 مئی 2016 13:40
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی نے نیب کی تفتیش کے دوران کرپشن کے حاصل شدہ رقم کا اعتراف کرلیا اور کرپشن میں ملوث مزید 11 افراد کے نام بتا دیئے، نیب نے ان افراد کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے 70کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور 20کلو گرام سونا برآمد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا، احتساب عدالت کی طرف سے مشتاق رئیسانی کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔
اتوار کو نیب ذرائع کے مطابق مشتاق رئیسانی نے کرپشن سے حاصل کردہ رقم کا اعتراف کرتے ہوئے کرپشن میں مدد کرنے والے گیارہ افسران کے نام بھی بتا دیئے ہیں، جن میں لوکل گورنمنٹ کے کئی ملازمین اور دیگر افراد شامل ہیں۔ نیب حکام نے ان 11 افراد ٹرانزیکشن اور دیگر ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اگر مشتاق رئیسانی کی گرفتاری میں ایک دن کی تاخیر ہو جاتی تو برآمد کی گئی رقم ہنڈی کے ذریعے باہر چلی جاتیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.