فرانسیسی وزیراعظم نے ٹرمپ کو چھوٹا اور برا آدمی قرار دیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانس میں دائیں بازو کی شدت پسند جماعت نیشنل فرنٹ کے درمیان متوازی تعلق ہے،انٹرویو

اتوار 8 مئی 2016 15:14

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) فرانسیسی وزیراعظم مانوئیل والز نے امریکی صدارتی انتخابات میں ممکنہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو براآدمی قرار دیدیا۔۔

(جاری ہے)

سینیٹ کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے والز نے کہا کہ دیکھیں اس وقت امریکا میں کیا ہو رہا ہے، ٹرمپ ایک چھوٹے آدمی ہیں بلکہ میں یہاں تک کہہ سکتا ہوں کہ وہ ایک برے آدمی ہیں۔فرانسیسی وزیراعظم نے واضح کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانس میں دائیں بازو کی شدت پسند جماعت نیشنل فرنٹ کے درمیان ایک متوازی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ جمہوری معاشرے عالمگیریت اور اس میں دہشت گرد خطروں کیخلاف برسرجنگ ہیں تو دوسری جانب ساری دنیا میں عوامیت نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔