میکسیکو میں 5.9 شدت کا زلزلہ،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اتوار 8 مئی 2016 16:34

میکسیکو میں 5.9 شدت کا زلزلہ،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء ) جنوبی میکسیکو میں5.9شدت کا زلزلہ آیا ہے تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابقجنوبی میکسیکو میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے دو ر دراز تک میکسیکو سٹی میں بھی محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز گئیں، جس سے خوف زدہ ہوکر لوگ گلیوں میں نکل آئے اور کئی بڑی عمارتوں کو خالی کردیا گیا۔تاہم زلزلہ سے کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :