اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس پر حکومتی رویے کے خلاف سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا ،حکومت نے اپوزیشن کے ٹی اوآر زکو مسترد کر کے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے، اپوزیشن کے ٹی اوآرز آئین و قانون کے تحت اور ملکی مفاد میں ہیں، پارلیمانی جماعتوں نے پاناما لیکس اور کمیشن کے ٹی اوآرز پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ،سینیٹر اعتزاز احسن کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ۔ذرائع
ثنااللہ ناگرہ پیر 9 مئی 2016 15:38
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔09مئی۔2016ء) :اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس پر حکومتی رویے کے خلاف سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،حکومت نے اپوزیشن کے ٹی اوآر زکو مسترد کر کے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے،جس پراپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔اس بات کا فیصلہ اعتزاز احسن کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا۔
جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بھی جاری ہے۔اعتزاز احسن کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے خط اور حکومت کی طرف سے اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو مسترد کرنے کی وجوہات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
اجلا س میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق،ایم کیوایم کے رہنماء فاروق ستار و دیگر نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹر اعتزاز احسن نے اپوزیشن جماعتوں کو ٹی اوآرز پر اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی اوآرز آئین و قانون کے تحت اور ملکی مفاد میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے ٹی اوآرز میں کوئی ایسی بات شامل نہیں جس کو یکطرفہ کہا جاسکے۔اس موقع پراجلاس میں پارلیمانی جماعتوں نے پاناما لیکس اور کمیشن کے ٹی اوآرز پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.