آٹھ پاکستانی طلبہ انٹل انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئرکے مقابلوں میں حصہ لیں گے

پیر 9 مئی 2016 16:24

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) انٹل انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر 2016ء کے مقابلوں میں پاکستان سے 8 طلباء حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے شہر فینکس، ایری زونا میں 8 سے 13 مئی 2016ء منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں پاکستان سمیت دنیا کے 77 ممالک کے 1700 سے زائد طلباء حصہ لے رہے ہیں۔ نئے اور بہترین پراجیکٹس پیش کرنے والے طلباء کیلئے 4 ملین ڈالرز کے انعامات اور سکالر شپس رکھی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :