ڈاکٹر مجاہد کامران بلوچستان کے نوجوانوں میں محب الوطنی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اقبال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 مئی 2016 17:29

ڈاکٹر مجاہد کامران بلوچستان کے نوجوانوں میں محب الوطنی کے فروغ میں ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔09مئی۔2016ء) : وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ڈاکٹرمجاہد کامران کی جانب سے بلوچستان کے نوجوان طلباء و طالبات کو مفت تعلیم، رہائش اور وظیفہ فراہم کرنے کے تاریخی اقدام کے باعث بلوچستان کے نوجوانوں میں پنجاب سے متعلق غلط فہمیاں اور خدشات دور ہو رہیں ہیں اور ان میں حب الوطنی کا جذبہ بڑھ رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء و طالبات پنجا ب یونیورسٹی میں بہت خوش ہیں کہ پنجاب نے انہیں اپنا رکھا ہے اور اپنے علاقوں میں پنجاب کے لوگوں کے حسن سلوک اور مہمان نوازی کے بارے میں بتاتے ہیں اور ڈاکٹر مجاہد کامران کے اقدام سے ان کے ذہنوں میں تبدیلی آئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ اس وقت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 325 طلباء و طالبات پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں ۔ ملاقات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی جلد ہی ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔

متعلقہ عنوان :