ترکی کو اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں تنہا چھوڑ دیا گیا، طیب اردوآن

پیر 9 مئی 2016 20:19

ترکی کو اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں تنہا چھوڑ دیا گیا، طیب اردوآن

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے بین الاقوامی اتحاد پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ترکی کو دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ لڑائی میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اردوآن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترک شہروں میں اس دہشت گرد تنظیم کے خودکش حملے جاری ہیں، جب کہ امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد ترکی کی مدد نہیں کر رہا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ترک دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں حالیہ کچھ عرصے میں متعدد خودکش حملوں کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :