آل پاکستان شہید نوابز ادہ ریا ض خان جو گیزئی میموریل فٹ بال ٹور نمنٹ،غازی کلب جیک آبا د نے بلوچ کلب کو ئٹہ کو ہرا دیا

پیر 9 مئی 2016 23:00

لورالائی۔09 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) آل پاکستان شہید نوابز ادہ ریا ض خان جو گیزئی میموریل فٹ بال ٹور نمنٹ کے ایک میچ میں غازی کلب جیک آبا د نے سخت مقابلہ کے بعد بلوچ کلب کوئٹہ کو ایک گول سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

دلچسپ میچ ہو نے کی وجہ سے کھیل کا میدان تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا، میچ کے مہمان خصو صی حاجی ظر یف خان نا صر تھے جس نے کمیٹی کو 15000روپے کا نقد اعلان کیا ۔میچ ریفر ی ملک انیس الرا حمن ، اسسٹنٹ ریفر ی دلاور خان اورپاردین خان میچ کمشنر دین محمد اور پورتھ آفیشل شفیق الراحمن تھے۔ آج دو میچ کھیلے جا ئیں گے پہلا میچ 03بجے اور دوسر ا میچ 05بجے شام ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :