پودوں کو نقصان پہنچانے والے عوامل میں فرق کے حوالہ سے شعبہ امراض کا قیا م

جمعہ 13 مئی 2016 13:00

سلانوالی۔13مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء)پودوں کو نقصان پہنچانے والے عوامل میں فرق کے حوالہ سے زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پودوں کی بیما ر ی اوران کے اسبا ب کو مدنظر رکھ کر شعبہ امراض قائم کیاگیا ،پودوں کو بیمارکرنے وا لے عوامل کو جرثومے یاجراثیم کہنا شروع کر دیا گیا جو انسان کی کھلی آنکھ سے نظر نہ آئیں تو پھپھوپٹا بیکٹریانیما ٹوڈیاخوردبینی کیڑے اور وائر س ہی پودوں کو نقصان پہنچانے کی وجہ ہے اس لیے ایسے متاثر ہ پودے کو بیمارپودا کہاجاتا ہے لیکن پودوں کو نقصان تو کیڑے مکوڑے بھی پہنچاتے ہیں لحاظہ ا س صورتحا ل کیلئے شعبہ حشرات العرض کا قیام کیاگیا ہے ، پودوں کو نقصان صرف بیماری پیداکر نے والے جراثیم ہی نہیں بلکہ اچانک موسمی تبدیلی یعنی سے بھی بڑھ جا تا ہے اس لیے تعلیم تربیت وتحقیق کیلئے فزیالوجی پلا نٹ کاقیام ممکن ہو ااگر پودوں میں نائٹرو جن کی کمی ہوگی تو پتے پیلے پڑ ھ جائیں گے یہ کمی پو ر ی نہ کی گئی تو دیکھتے دیکھتے پہلے پتے مرجھائیں گے اوراگے چل کے جھڑ جائیں گے یہ صورت بھی نقصان کا سبب بنتی ہے ۔