وادی لیپہ میں لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی چھ رہائشی مکانات تباہ ،ایک بچہ زخمی

جمعہ 13 مئی 2016 15:20

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) ضلع ہٹیاں بالا کے نواحی گاؤں کونٹریاں غئی پورہ میں شدید بارش سے ہو نے والی لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی چھ رہائشی مکانات تباہ ،ایک بچہ زخمی متعدد مال مویشیما رے گئے ،تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ کے ملحقہ گاؤں کونٹریاں غئی پورہ میں بارش سے ہو نے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھ رہائشی مکانات کے مکمل تباہ ،ایک بچے محمد حنیف کے زخمی اور متعدد مال مویشیوں کے جاں بحق ہو نے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہے لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہو نے والے چھ گھروں میں چوبیس گھرانے آباد تھے جو لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں انتظامیہ نے تاحال لینڈ سلائیڈنگ سے مثاثرہ لوگوں کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا اور نہ ہی انھیں کوئی متبادل زمین فراہم کی گئی ہے جس سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں دریں اثناء چناری کے قریب بھرائیاں اور بانڈی سیداں گاؤں میں بھی سینکڑوں کنال زمیں سرکنے کا سلسلہ جاری ہے اسی مقام پر سرینگر مظفرآباد روڈ سینکڑوں میٹر دریائے جہلم کی دھنسنا شروع ہو گئی ہے تاحال حکومت آزاد کشمیر یا ضلعی انتظامیہ نے اس جانب بھی کو ئی توجہ نہیں دی اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو بھرائیاں بانڈی سیداں کے دیہات اور درجنوں گھروں کے ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگوں کی جانیں بھی ضائع ہو نے کا خطرہ ہے

متعلقہ عنوان :