چین نے مسلح افواج میں اصلاحات کا ہدف مقرر کر دیا

2020ء تک چینی افواج دنیا کی بہترین افواج بن جائیگی

جمعہ 13 مئی 2016 15:30

چین نے مسلح افواج میں اصلاحات کا ہدف مقرر کر دیا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) چین 2020تک اپنی مسلح افواج کو جدید ترین بنانے کاعمل مکمل کر لے گا اور اس دوران فوجی اصلاحات کا ہدف بھی حاصل کر لیا جائے گا ، چین کے آئندہ پانچ سالہ منصوبے میں کہا گیا ہے کہ چینی افواج کی جنگی صلاحیتوں میں بنیادی اور نمایاں اضافہ ہو جائے گا ، اپنے جدید ہتھیاروں کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور جدید معلومات کے حوالے سے دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوگی ، پنجسالہ منصوبے میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کے مختلف شعبوں میں جنگی حکمت عملی کی تشکیل نو کی جائیگی ، جنگی ہتھیاروں ، ذرائع نقل و حمل ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولتوں ، جنگی تربیت اور عالمی فوجی تعاون کو ترجیح دی جائے گی اور مسلح افواج میں اصلاحات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، فوج میں خدمات انجام دینے والے مرد اور خواتین کی سہولتوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :