لاہور،تھانہ فیکٹری ایریا اور اقبال ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن، متعدد افراد گرفتار

جمعہ 13 مئی 2016 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) لاہور پولیس نے تھانہ فیکٹری ایریا اور اقبال ٹاؤن کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران نامکمل شناختی کوائف پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا اور اقبال ٹاؤن کی سبزی منڈی کے قریب میں پولیس کی بھاری نفری نے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر کئے جانیوالے سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داروں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کرتے ہوئے مکمل شناختی کوائف نہ رکھنے والے اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرایہ داروں کے بارے میں متعلقہ تھانوں میں کوائف جمع کروائیں جبکہ حراست میں لئے جانیوالوں میں سے جو شخص اپنی شناخت ظاہر کردے گا اسے رہا کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :