سابق گونر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور کی جانب سے بسمہ اللہ پڑھ کر اسکاٹش اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 مئی 2016 20:27

سابق گونر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور کی جانب سے بسمہ اللہ ..

گلاسگو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی۔2016ء) سابق گونر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور نے بسمہ اللہ پڑھ کر اسکاٹش اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب اور رہنما تحریک انصاف چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے کے بعد انس سرور نے اسکاٹش پارلیمنٹ میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے کا آغاز بسمہ اللہ سے کیا۔

انس سرور کی جانب سے اس اقدام کو برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کافی سراہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں چوہدری سرور کی جانب سے بھی برطانوی پارلیمنٹ کی رکنیت کا حلف بسمہ اللہ پڑھ کر اٹھایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :