Live Updates

میں برطانیہ کا شہری نہیں تھا اسلیے اپنے اکاؤنٹنٹ کے کہنے پر آف شور کمپنی بنائی تاکہ وہاں کا ٹیکس بچایا جا سکے: عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 مئی 2016 21:29

میں برطانیہ کا شہری نہیں تھا اسلیے  اپنے اکاؤنٹنٹ کے کہنے پر آف شور ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13مئی 2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ میں برطانیہ کا شہری نہیں تھا اسلیے اپنے اکاؤنٹنٹ کے کہنے پر آف شور کمپنی بنائی تاکہ وہاں کا ٹیکس بچایا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں ماضی میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے نام پر موجود آف شور کمپنی کے انکشاف کے بعد ان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ لندن ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے وضاحت دی کہ میں برطانیہ کا شہری نہیں تھا اسلیے اپنے اکاؤنٹنٹ کے کہنے پر آف شور کمپنی بنائی تاکہ ٹیکس بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر اس اس حاصل ہونے والی پیسوں سے 1983 میں آف شور کمپنی بنائی اور پھر لندن میں گھر خریدا۔ چونکہ میں برطانیہ کا شہری نہیں تھا اور مجھ پر برطانیہ کا ٹیکس لاگو نہیں ہوتا تھا اسلیے میرا حق تھا کہ آف شور کمپنی بناؤں۔ میں نے آف شور کمپنی اپنے اکاؤنٹنٹ کے کہنے پر بنائی تاکہ برطانیہ میں مجھ پر لگنے والا غیر ضروری ٹیکس بچایا جا سکے۔ بعد ازاں اسی کمپنی اور فلیٹ کو بیچ کر تمام رقم باقائدہ بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان منتقل کی۔ اور اس سے قبل اپنا فلیٹ الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئی اثاثوں کی تفصیلات میں ظاہر بھی کر دیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :